بندر عباس کی فضا میں امریکی لوکاس ڈرون تباہ، ایرانی فوج

25 اکتوبر, 2026 18:17

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے فضائی دفاعی دستوں نے اتوار کی صبح بندر عباس کی فضا میں امریکی لوکاس ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی ڈرون کو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کام کرنے والے فوجی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا اور فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر 54واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا، سپاہ پاسداران

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی لوکاس ڈرون صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس کی فضا میں مار گرایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی دفاع نے آبنائے ہرمز کی فضا میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جو اس نوعیت کا 54واں ڈرون تھا۔

7:26 شام اکتوبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔