بحرین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

بحرین کےگیارہ سالہ بچے کے خلاف مقدمہ کی سماعت بد ترین حالت میں شروع ہورہی ہے بچے کے وکیل نے بچے کی نفسیاتی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بحرین کےگیارہ سالہ بچے علی حسن علی کے خلاف مقدمہ کی سماعت بد ترین حالت میں شروع ہورہی ہے بچے کے وکیل نے بچے کی نفسیاتی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے علی حسن علی سب سے کم عمر بحرینی قیدی ہیں جو آل خلیفہ کی بھیانک جیل میں بند ہیں الوفاق سائٹ کے مطابق بحرینی سکیورٹی دستوں نے 25 دن پہلے علی حسن علی کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ۔
علی حسن علی کو 14 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف پر امن مظاہرے اور بحرین میں جمہوریت کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب حکمراں بحرین میں جمہوریت کے خلاف ہیں۔








