بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا مظاہرہ

بحرين ميں انساني حقوق کے کارکنوں نے اس کورٹ کے سامنے مظاہرے کئے جہان انساني حقوق مرکز بحرين کے بھوک ہڑتالي رہنما عبدالھادي الخواجہ کو پيش کيا گيا ہے-
منگل کے روز جب جيل ميں بھوک ہڑتال کرنے والے انساني حقوق کے رہنما عبدالھادي الخواجہ کو عدالت ميں پيش کيا گيا تو انساني حقوق کے کارکنوں اور عام شہريوں کي ايک بڑي تعداد عدالت کے باہر جمع ہوگئي اور انہوں نے شاہي حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کيا-
مظاہرين الخواجہ سميت تمام سياسي کارکنوں کي رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے- الخواجہ کو وہيل چيئر پر عدالت ميں پيش کيا گيا اور وہ انتہائي کمزور دکھائي دے رہے تھے- الخواجہ کو جون دو ہزار گيارہ ميں بحرين کي ايک نمائشي عدالت نے عمر قيد کي سزا سنائي تھي جس کے خلاف انہوں نے کئي ماہ سے جيل ميں بھوک ہڑتال کر رکھي ہے-
ادھر اقوام متحدہ کي انساني حقوق کونسل نے حکومت بحرين سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ عبدالھادي خواجہ سميت تمام سياسي قيديوں کو فوري طور پر رہا کردے- اقوام متحدہ کي انساني حقوق کونسل اکيس مئي سے شروع ہونے والے اجلاس ميں بحرين ميں سعودي عرب کي







