بحرین / انقلاب کرامت کا تینتالیسواں شہید؛ ایک اور بحرینی نوجوان شہید

بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے جبر آمیز اقدامات کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک جاری ہے اور ایک اور نوجوان سعودی خلیفی جرائم کا شکار بن کر شہید ہوگیا ہے۔ آل سعود کے قابضین اور آل خلیفہ کے قابضین پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے السترہ کے علاقے میں ایک بار پھر زہریلی گیس استعمال کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود اور آل خلیفہ کے کرائے کے قاتلوں کی زہریلی گیس کی وجہ سے اس علاقے کے ایک 36 سالہ نوجوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
شہید نوجوان کا نام معلوم نہ ہوسکا۔
اس خبر کی تصدیق ہونے کی صورت میں بحرین کے انقلاب کے شہداء کی تعداد 43 ہوجائے گی۔
دریں اثناء بحرینی نوجوانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد انتفاضہ تکبیر دوبارہ شروع کر رہے ہیں اور ایک بار پھر بحرین کی راتیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونجنا شروع ہوں گی







