مشرق وسطی

ایران سے مدد کی اپیل

shiitenews_Bahrain_kingبحرین میں عوامی تحریک میں تیزی آنے کےبعد بحرین کے بادشاہ نے اپنے ملک کا سیاسی بحران حل کرنے کےلۓ ایران سے مدد کی اپیل کی ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بحرین کی اعلی کونسل  برائے اسلامی امور کے اراکین سےملاقات میں کہا ہےکہ بحرین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور چاہتاہےکہ ایران بحرین کے سیاسی بحرین کو حل کرنےمیں مدد کرے۔ یادرہے ملت بحرین چودہ فروری سے اپنے حقوق کا مطالبہ کررہی ہے ۔ ملت بحرین آل خلیفہ کی استبدادی اور ظالم حکومت کی سرنگونی کی خواہاں ہے۔ بحرینی حکومت نے عوامی مظاہروں اور احتجاج کو کچلنے کےلئے سعودی عرب کی فوجی امداد کے سہارے دسیوں افراد کو شہید اور ہزاروں کوگرفتار کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقائي ملکوں میں امن و استحکام کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں ملت بحرین کی سرکوبی کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ عوام کے مطالبات پورے کۓ جائيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button