بحرین :ملک کی سب سے بڑی شیعہ سیاسی جماعت پر پابندی کی تیاری

15 اپریل, 2011 10:09

bahrain_shia_council(تحریر ع صلاح ماہر امور مشرق وسطیٰ)
بحرین میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور حزب اختلاف الوفاق الوطنیة الاسلامیة یا بحرین نیشنل اسلامک سوسائٹی اور عمل اسلامی نامی دوسری شیعہ جماعت پر پابندی لگانے کی تیاری کرہی ہے حکومت نے ان دونوں سیاسی پارٹیوں پر آئین کی خلاف ورزی سمیت امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام لگایا ہے ۔
الوفاق پارٹی کے سربراہ علامہ علی سلمان جبکہ سرپرست اعلیٰ آیة اللہ عیسیٰ قاسم ہیں سن 2006کے انتخابات میں الوفاق نے سترہ سیٹیں حاصل کی تھیں اور ملک کی حزب اختلاف میں شمار ہوتی ہے ۔الوفاق اپنی تاسیس یعنی2001سے ہی ایک ایسی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جو ملک میں اصلاحات اور جمہوریت کی خواہاں ہے ،جبکہ الوفاق بحرین کے اندرقومی اتحاد کے حوالے سے بھی ایک سرگرم جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے ۔
وفاق پر پابندی کیوں؟
الوفاق پر پابندی کی ایک بڑی وجہ اس کی عوامی طاقت اور طریقہ کار ہے جس کے سبب بحرین میں اصلاحات اور جمہوریت کے لئے کوشش کرنے والی قوتوں کو مزید تقویت ملی ،وفاق نے حکومت کی ہر اس کوشش کو ناکام بنایاجو بحرین کی شیعہ اور سنی آبادی کے درمیان ہمیشہ سے فاصلہ رکھنے کے لئے ہوتی ہے
وفاق ان آخری دو سالوں میں بحرین کے اندر شیعہ سنی اتحادقائم کرنے میں بہت حد تک کامیاب رہی ہے ۔
الوفاق پر پابندی کی جرات کیوں کر؟
حزب اختلاف کے سیاسی لیڈروں کیجانب سے احتجاجی حکمت عملی مرتب کرنے میں تاخیر وہ اصل سبب ہے کہ بحرینی حکومت کو جرات ملی کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پر پابندی لگائے
میں اپنے گذشتہ آرٹیکلز میں اس خدشے کا اظہار کرچکا تھا کہ سٹریٹ اور قیادت کے درمیان احتجاجی حکمت عملی میں اختلاف رائے گہری ہوتی جارہی ہے ۔
الوفاق جیسی معتدل جماعت پر پابندی کا مطلب یہ ہے کہ بحرینی ڈیکٹیٹر آل سعود کی مدد سے ہر اس راستے کو بند کرنا چاہتا ہے جس سے کسی بھی شکل و صورت میں آیندہ کوئی آواز اٹھ سکتی ہے لیکن یہاں ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ جب تمام راستے بند ہوجاتے ہیں تو پھر ہر راستہ کھل جاتا ہے اور اگر قومی لیڈروں میں تھوڑی سی بھی ہمت ہو تو وہ اللہ پر بروسے کے ساتھ ہر مشکل کو آسان بنادیتے ہیں بہت سے مسائل اس وقت حل ہوجاتے ہیں جب ظاہری طور پر ہر راستہ بند ہوجاتا ہے اور ہرطرف مشکلات نظر آتیں ہماری دعا ہے کہ آل خلیفہ کے اس طرح کے اقدامات کا نتیجہ بحرینی عوام کی مزید بیداری کی شکل میں ہی نکلے کیونکہ ”بسا اوقات ایک چیز ہمیں بظاہر پسند نہیں آتی لیکن اسی میں خیر پوشیدہ ہوتا ہے “قرآن مجید

1:37 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top