عراق

عراق کے شمال میں ایک اوراجتماعی قبرکاانکشاف

iraq daishالعالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراقی کردی البیشمرکۃ فورس کوشمالی عراق میں بدنام زمانہ دہشت گردداعش کے ہاتھوں ذبح ہوئے لوگوں کے ایک اجتماعی قبرکانکشاف ہواہے،خیال رہے اس سےپہلے بھی ایک اجتماعی قبرکانکشاف اسی علاقے

میں الحمیدات کے مقام ہواتھا۔موصل میں الکردستانی جمہوری پارٹی کے ترجمان سعید ممو نے ذرائع کوبتایاہے کہ موصل کے شمال میں ایک گاوں بارزان میں ایک اجتماعی قبرکانکشاف ہواہے جہاں داعش کے ہاتھوں ذبح ہوئے35ازدیوں کی لاش ملی ہیں جن میں عورتیں،جوان،مردشامل ہیں جوان کے لباس سے پہچانے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے اسی علاقے میں الحمیدات کے مقام پربھی اسی طرح کاایک واقعہ پیش آیاہےجہاں قرب وجوار کےاطراف میں اچانک پھیلنے والےتعفن کی وجہ سے معلوم ہواکہ وہاں توایک اجتماعی قبرہے۔بعدازآں مذیدتحقیقات سے پتہ چلاکہ وہاں پرداعش نےگذشتہ ماہ10جولائی کو400قیدیوں کوشہیدکرکے ایک ہی قبرمیں دفن کیا ہواتھاجن میں اکثریت کی شیعوں کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button