داعش نے موصل کے السبایابازارمیں خواتین کوفروخت کرنا شروع کردیا

06 اگست, 2014 11:32

girlعراقی ہلال احمر نے گزشتہ روز منگل کویہ اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد داعش نے عراق کے صوبہ نینوی کے السبایا مارکیٹ میں اب لڑکیوں کوفروخت کرنا شروع کیا ہے،ذرائع کو عراقی ہلال احمرکے ترجمان محمدالخزاعی نے اس بات پرشدید مذمت کرتے ہوئےبتایا کہ دہشت گرد داعش نے اب ایزیدی اور عیسائی عورتوں کواغواکرکے بازاروں میں فروخت کرنا شروع کیا ہے، الخزاعی نے یہ بھی انکشاف کیاکہ اس دہشت گردداعش نے تلعفرائرپورٹ سے درجنوں ترکی،ایزدی اورعیسائی خاندان کواغواکیا پھران کے مردوں کوقتل کیا اورعورتوں کوفروخت کرناشروع کیا،لہٰذا ان کا انسانی حقوق کی تنظیمیں،عالمی برادری اور عراقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ صوبہ نینوی میں جاری انسانیت سوزمظالم کے خاتمے کے لئے فورا اقدام کریں۔

2:09 شام جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔