دہشتگرد تنظیم داعش کی خلافت عین امریکہ اور اسرائیلی منصوبے کے مطابق ہے

06 اگست, 2014 08:55

DAISH KILLعربی دہشتگردوں کی اکثریت پر مشتمل نام نہاد دولت اسلامیہ العراق والشام (داعش) نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو آزادی بیت المقدس کی آزادی سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا : غیر شرعی افواج کے قبضے سے بغداد اور دمشق کو آزاد کرانے کے بعد مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی پر توجہ دی جائے گی۔ داعش نے اعلان کیا ہے : مسلمانوں کیلئے کسی بھی مسئلے سے زیادہ اہم ابوبکر البغدادی کی خلافت اور بیعت کرنا ہے. دوسری جانب عرب ممالک کے عوام نے داعش کے نظریے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے کے مطابق ہے، جو مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ القاعدہ کی مرکزی قیادت کی جانب سے داعش کے اس نظریئے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

1:49 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔