دہشتگردی سے مقابلہ، عالمی برادری عراق کی مدد کرے

05 اگست, 2014 11:04

haider al abadiعراق کی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اسپیکر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کی جائے۔ عراقی المسلہ نیوز ویب سائٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے ملت عراق کے خلاف بعثی و داعشی دہشتگردوں کے منظم جرائم اور وحشیانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق دنیا کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور عالمی برادری، دہشتگردوں کے حامی ممالک کو سزا دینے کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔ العبادی نے مزید کہا کہ تکفیری دہشتگرد عراق کے حصے بخرے کرنے کے لئے غیرملکی منصوبوں پر عمل پیراہیں اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے وہ ملت عراق کا قتل عام کررہے ہیں حتیٰ عراق میں موجود اقلیتیں بھی داعش کے ظلم و ستم سے محفوظ نہیں ہیں ۔

10:13 شام جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔