عراق، داعش کے درندوں نے کئی عیسائی خواتین کی عزتیں پامال کردیں، زبردستی مسلمان ہونے پر زور

شیعت نیوز۔ تکفیری دہشتگرد جماعت داعش نے کئی عیسائیوں کو گرفتار کیا اور انہیں مسلمان ہونے پر مجبور کیا، لیکن عیسائیوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے مردوں کے سر کاٹ دیئے اور ان کی عورتوں کی عزتیں لوٹنے کے بعد ان کو بھی قتل کر دیا۔ دوسری طرف عراقی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ موصل میں بہت سارے عیسائی گھرانے اپنے سرپرستوں کو کھو چکے ہیں اور ان کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مسلمان نہ ہوئے تو ان کے سر بدن سے جدا کر دیے جائیں گے۔ داعش کے مخالف ان عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عیسائی خوف کے باعث بظاہر مسلمان ہو گئے ہیں، اسی سلسلے میں عراق کے عیسائیوں کی کمیٹی نے ایک سرکاری بیان میں پاپ سے درخواست کی ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے اس وحشت گیری کے خلاف اقدام کریں۔








