بغداد میں بم دھماکہ تئیس سے زائد ہلاک متعد زخمی

23 جولائی, 2014 10:24

iraq blast123عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک اور چالیس سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ عراق کے پولیس حکام کے مطابق کار بم دھماکے کا یہ واقعہ، بغداد سے کاظمین جانے والے راستے میں پیش آیا۔ زخمیوں میں آٹھ پولیس اہلکا ر بھی شامل ہیں۔ بغداد میں کار بم دھماکے کا یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے دس جون سے عراق میں شہر موصل پر قبضہ کرکے اس ملک میں بحران و بدامنی میں شدید اضافہ کردیا ہے۔

10:35 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔