عراق میں داعش کے خلاف فوج کی کارروائیاں

22 جولائی, 2014 12:50

iraq arestعراق کے مختلف علاقوں میں اس ملک کی فوج نے داعش دہشتگردوں کے خلاف وسیع کاروائیاں کرکے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش دہشتگردوں کے خلاف یہ کاروائیاں مختلف صوبوں منجملہ صلاح الدین، نینوا، الانبار اور دیالہ میں انجام پائیں۔ عراق کی سیکیورٹی فورسز نے تکریت کے مشرق میں سلیمان بیک کے علاقے میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے کم از کم سو دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کردیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے شمال مغربی صوبے نینوا میں، موصل میں واقع تلعفر اور القیارہ میں عراقی فوج نے داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا ہے جس میں اسّی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ فلوجہ میں بھی انسٹھ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ دیالہ کے علاقے قرقول میں بھی داعش دہشتگرد گروہ کے انّیس افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ادھر کرکوک کے العروبہ علاقے سے باسٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

12:05 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔