عراق

عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک

iraq helyعراق کے صوبہ ديالہ کے علاقے السعديہ ميں عراقي فضائيہ کے جنگي طياروں کے حملے ميں داعش کے دسيوں دہشت گردہلاک ہوگئے – خبروں ميں کہا گيا ہے کہ عراقي جنگي طياروں نے السعديہ ميں کوبرا فوجي چھاؤني پر جس کو داعش کے دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے ميں تبديل کرليا ہے بمباري کي جس کے نتيجے ميں کم سے کم پچاس دہشت گرد ہلاک ہوگئے اس بمباري ميں دہشت گردوں کي کئي گاڑياں تباہ ہوگئيں- ادھر صوبہ صلاح الدين ميں ايک پوليس افسر کا کہنا ہے کہ عراقي فوجيوں نے تکريت ميں شجرہ الدر نامي ايک محل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے – عراقي سيکورٹي فورس کے ذرائع کا کہنا ہے تکريت شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرانے کي کاروائي پوري قوت کے ساتھ جاري ہے واضح رہے کہ تکريت شہر ميں شجرہ الدر نامي محل عراق کے معدوم ڈکٹيٹر صدام کا ايک محل تھا – دوسري جانب صوبہ بابل ميں بھي ايک سيکورٹي افسر کا کہنا ہے کہ عراقي فوجيوں نے صوبہ بابل ميں داعش کے ستر دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے – اس سيکورٹي افسر کا کہنا ہے کہ اس حملے ميں صوبہ بابل کے جرف الصخر علاقے ميں دہشت گردوں کا کمانڈر ابو مصعب العويسي بھي مارا گيا ہے –

الفرات ٹيلي ويژن چينل نے بھي خبردي ہے کہ عراقي فوج نے عراق کے مغربي شہر حديثہ ميں بھي بڑا آپريشن کرکے داعش کے تيرہ دہشت گردوں کو ہلاک کرديا اس کاروائي ميں عراقي فوجيوں نے کم سے کم اکتيس دہشت گردوں کو گرفتار کرليا – اس حملے ميں دہشت گردوں کي کئي گاڑياں بھي تباہ ہوگئي ہيں – دوسري جانب السومريہ نيوز ايجنسي نے خبردي ہے کہ صوبہ ا لانبار کے مرکزي شہر الرمادي ميں داعش کا ايک بدنام زمانہ اور خطرناک کمانڈر اسعد کريمان الريشاوي کو عراقي فوجيوں نے ہلاک کرديا ہے – اس درميان بعداد ميں آپريشنل کمان نے بتايا ہے کہ شہر کے اندر بھي متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے – سومريہ نيوز ايجنسي نے خبردي ہے کہ اسپتال اور سيکورٹي کے ذرائع کا کہناہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سنيچر اور اتوار کي درمياني رات بغداد کے مشرقي علاقے زيونہ ميں ايک عمارت پر حملہ کرکے کم سے کم انتيس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا – بغداد آپريشنل کمان نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ کئي دہشت گرد ايسے بھي ہيں جنھيں بغداد کے الفتوح ، العنار اور ديگر علاقوں ميں ہلاک کيا گيا – اسي طرح بغداد کے محلے بني زيد اور ديگر محلوں ميں بھي کئي بموں کو پھٹنے سے پہلے ناکارہ بناديا گيا – اس درميان داعش کے دہشت گردوں نے صوبہ ديالہ کے صدر مقام بعقوبہ کے قريب دو شيعہ آبادي والے گاؤں پر حملہ کرکے ان علاقوں کے باشندوں کو بے گھر کرديا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button