عراق میں دہشتگردوں کےخلاف فوج کی کاروائی جاری

عراق میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کاروائی جاری ہے جس میں درجنوں دہشتگرد مارے گئے ہيں۔
صوبہ بابل میں عراقی فوج کے سوخوئی جنگی طیاروں نے حلہ میں دہشتگرد گروہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں چوبیس دہشتگرد مارےگئے جبکہ صوبہ صلاح الدین میں فوج نےقبائلیوں کی مدد سے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیاہے اور مسلسل آگے بڑہ رہی ہے۔
اس درمیان عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا نے بتایا ہے کہ جلد ہی موصل میں دہشتگردوں سے جنگ کے لئے عوامی محاذ قائم ہونے والا ہے۔
قاسم عطا نے بتایا کہ فوج اور رضاکار فوج نے بیجی ریفائنری کی جانب بڑھنے والےدہشتگردوں پر حملہ کردیا جس میں کم سے کم چودہ دہشتگرد مارےگئےہیں اور ان کی گاڑیاں بھی تباہ بھی ہوگئي ہيں۔








