عراق

داعش کا مقصد صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، مولوی نذیر احمد

داعش کا مقصد صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، مولوی نذیر احمدشیعت نیوز۔ ایران کے معروف اہلسنت عالم دین مولوی نذیر احمد سلامی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کا حقیقی مقصد، صیہونی حکومت کی سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ارنا سے گفتگو میں شام و عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی کارروائیوں کا مقصد، صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا قرار دیا۔ مولوی نذیر احمد سلامی کا کہنا تھا کہ ایران میں اسلامی جمہوری نظام کی جانب سے گذشتہ پینتیس برسوں کے دوران صیہونی حکومت کو ہمیشہ ناجائز حکومت کو طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے علاقے میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کی طرف بھی اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ اس بیداری سے مسلمانوں میں اسلامی نظام کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ایران کے ان معروف اہلسنت عالم دین نے شام اور عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے وحشیانہ اقدامات کو اسرائیل کے حامی مغربی ملکوں کی سازشوں کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں متحد ہوجائیں اور ایرانی قوم کی مانند، اسلامی احکامات اور قرآن مجید کی تعلیمات نیز واحد و توانا رہبر کی پیروی کرتے ہوئے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اپنے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کیلئے بعض انتہا پسند گروہ، اہلسنت مسلمانوں کے حقوق کے دفاع کے بہانے، ہر قسم کے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، یہ ایسی حالت میں ہے کہ اہلسنت کے بیشتر علمی مراکز اور علمائے کرام نے اپنے فتووں میں دہشتگردوں کے ہر قسم کے غیر انسانی اقدام کو غیر شرعی اور حرام قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button