عراق

حزب اللہ عراق: تکفیریوں نے عراق میں اپنی قبریں خود اپنے ہاتھوں سے کھود لی ہیں

HA Aشیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ عراق نے ایک بیان جاری کرکے اس ملک میں جاری دھشتگردانہ کاروائیوں میں حاصل امریکی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کہا ہے کہ ہم عراق میں واشنگٹن کی طرف سے ہر طرح کی فوجی کاروائی کے مخالف ہیں۔ حزب اللہ عراق نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ امریکہ اور اس کے حامی عراق میں دھشتگرد گروہوں کی حمایت کر کے علاقے می بحران کو تشدید کرنا چاہتے ہیں اور ان ممالک میں ہمیشہ کے لیے اپنے ٹھکانے ڈھونڈھ رہے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے حمایتیوں کا مقصد عراق کی تقسیم کرانا ہے۔ حزب اللہ عراق نے امریکہ کو عراق میں کسی طرح کی فوجی کاروائی کرنے سے خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق میں تکفیری دھشتگردوں نے اپنی قبریں خود اپنے ہاتھوں سے کھود لی ہیں ہم انہیں دفن کرنے کے لیے کافی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button