عراق

داعش کے تکفیری دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔ سید مقتدیٰ الصدر

muqtada alsaderعراقی معروف مجاہد رہنما اور امریکہ مخالف بہادر سپاہی سید المقتدیٰ الصدر عراق میں جیش المہدی کے سربراہ ہیں، ماضی میں بھی آپ نے عراق پر امریکی قبضے کے دوران امریکہ کے خلاف زبردست جہادی تحریک کی سربراہی کی اور امریکی فوج کو پسپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، حالیہ دنوں عرا ق پر تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش کے حملوں اور عراق کے شمالی علاقوں میں سے چند مقامات پر قبضے کے بعد ایک عرب ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹر ویو میں مقتدیٰ صدر نے کہا ہے کہ عراق کے مجاہدین داعش کے تکفیریوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔
عراقی معروف مجاہد رہنما اور جیش المہدی (عج) کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر نے اپنے مختصر دورانیے کے اس انٹر ویو میں واضح طور پر داعش سمیت ان کے حامیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے مجاہدین داعش پر زمین تنگ کر دیں گے اور انہیں کہیں جائے پناہ نہ ملے گی، سید مقتدیٰ صدر کاکہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو پالنے والے ان کے آقا امریکہ سے براہ راست جنگ کی ہے اور اب داعش جیسے تکفیری گروہ ہمارے حوصلوں اور ہمار ی ہمت میں کمی پیدا نہیں کر سکتے۔
سید مقتدیٰ صدر نے اپنے اس انٹر ویو میں واضح طور پر کہا ہے کہ ماضی میں صدام ملعون کے دور میں بھی ہم نے سروں پر کفن باندھ کر مقاومت کی اور آج بھی اس جد وجہد کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں،ا نہوں نے کہا کہ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اسلام کے مقدسات اور شعائر اللہ پر حملہ آور ہو گا اور ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے دیکھتے رہیں گے تو یہ دشمن کی سب سے بڑی بھول ہے۔
معروف عراقی رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے داعش کے تکفیری دہشت گرد ٹولے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمھارا انجام شام سے زیادہ بھیانک ہونے والا ہے، انہوں نے عراقی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عراقی فوج اور مجاہدین کا بھرپور ساتھ دیں اور داعش کے تکفیری دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دیں۔
جناب مقتدیٰ صدر کاکہنا تھا کہ جیش المہدی (عج) اور عراقی افواج اعش کے تکفیری دہشت گردوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں گے اور داعش یہ بات جان لے کہ عراق میں ان پر زمین تنگ کر دی جائے گی اور کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button