موصل میں شبیہہ روضہ حضرت عباسؑ ابن علی ؑ مسمار

26 جون, 2014 12:52

daish3تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شہر موصل میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضے کی شبیہ کو شہید کردیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے گذشتہ روز موصل کے القبہ علاقے میں حضرت عباس بن علی علیھما لسلام کےروضہ کی شبیہ کو مسمار کردیا۔ الفرات ویب سائیٹ نے رپورٹ دی ہےکہ تکفیری دہشتگردوں نے دھماکہ خيز مادوں سے اس مقدس مقام کو منہدم کیا ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے دس جون کو عراق کے صوبے نینوا پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے بہت سے مراقد، زیارتگاہوں اور مسلمان نیز عیسائيوں کے مقدس مقامات کو منہدم کرچکا ہے۔ ادھر عراق کے مذہبی لیڈر مقتدی صدر نے کہا ہے کہ وہ عراق کو داعش کا قبرستان بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کو ایسے ملکوں سے مدد مانگنی چاہیے جو جارح نہ ہوں، ان کا اشارہ امریکہ کی طرف تھا۔

8:21 شام جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔