عراق، بصرا شہر کے سنیوں نے داعش کے خلاف جہاد کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروالیا

عراق کے شہر بصرا کے آٹھ قبائل پر مشتعمل سنی مسلمانوں کے ایک گروہ "السنہ” نے داعش کے خلاف جہاد کرنے کے لئے خود کو رضاکار فورس میں رجسٹر کروالیا ہے،العالم کی رپورٹ کے مطابق بصرا کے آٹھ قبائل پر مشتعمل سنی گروہ السنہ نے عراقی آرمی کے دست بازو بنے کے لئے خود کو رجسٹر کروایا ہے۔ بصرا شہر میں سنیوں کے وفاقی آفس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ یہ گروہ داعش کے خلاف عراقی آرمی کی کمانڈ میں لڑے گا،انہوں نے کہا کہ انکا مقصد اپنے ملک کی عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلانا ہے۔
دوسری جانب عراقی آرمی مسلسل دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف حالت جنگ میں ہے، داعش نامی یہ گروہ عراق کی سیکورٹی اور عوام کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے، عراق کے بشتر شہروں میں اس گروہ نے بدامنی اور دہشتگردی کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔








