عراق

داعش کی ہزیمت یقینیی، حرم امام حسین علیہ السلام سے دوسرا لشکر روانہ

iraq6عراق کے شہر موصل میں تکفیری ٹولے داعش کو نابود کرنے کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام سے رضاکاروں کا ایک اور لشکر ٹریننگ حاصل کرنے روانہ ہو گیا ہے۔
حرم مطھر کے شعبہ حفاظت کے عہدہ دار حاج فاضل عوز نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے فتوے کے بعد اس ملک سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے تکفیریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے نام درج کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا: نام درج کرانے والوں میں بہت سارے حرم مطھر کے خادمین اور کارکنان ہیں کہ جو صرف دس دن کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد عراقی فوج کے ساتھ مل جائیں گے اور تکفیروں کے مقابلے میں جہاد فی سبیل اللہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا سے روانہ ہوئے دوسرے لشکر کی تعداد ۴۰۰ ہے جس میں کم سے کم ۱۷ سال اور زیادہ سے زیادہ ۸۰ سال عمر کے لوگ ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا جب تک ہم عراقی تکفیریوں کو ملک سے نابود نہ کر دیں سکون کی سانس نہیں لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button