داعش نے عراق کے 12 علماء کا قتل عام کردیا

دھشت گرد گروہ داعش نے گذشتہ روز 12 عراقی علماء کا اپنے سیاہ کارناموں کے عدم تائید کے جرم میں سر قلم کردیا ۔
دھشت گرد گروہ داعش نے موصل کے امام جماعت اور امام جمعہ شیخ محمد المنصوری کا سر تن سے جدا کردیا اور ان کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش نے اپنی بیعت نہ کرنے والے نیز عراق میں ان کی موجودگی کے مخالف علماء اور بزرگان دین کو قتل کی دھمکی دی ہے ۔
34 امام جماعت دھشت گرد گروہ داعش کے خوف سے موصل چھوڑ کر اربیل چلے گئے ہیں ۔








