تکفیری گروہ داعش کا اہل سنت سے کوئی واسطہ نہیں

14 جون, 2014 10:09

sunni9جمیعت علمائے عراق کے رکن اور اہل سنت عالم دین شیخ محمد امین نےاعلان کیا ہے کہ "داعش” ایک گمراہ اور تکفیری گروہ ہے۔
سومریہ نیوز کے حوالے سے فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اہل سنت عالم دین شیخ محمد امین نے کہا کہ عراق کو اس وقت تکفیریوں نے اپنے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھاہے وہ عراق کے بعض علاقوں پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور اس طرح عراق اور دیگر عرب ملکوں میں دہشت گردی پھیلانے کے درپے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر کوئی اس دہشت گرد گروہ کو اہل سنت سے وابستہ قرار دیتاہے تو یہ بالکل غلط ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کےشہرموصل اور صوبے نینواکےمختلف علاقوں پر قبضہ کررکھاہے۔

6:35 شام جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔