افواہیں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا

عراق کے وزیر اعظم نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں افواہوں اور جھوٹ پر مبنی ہر قسم کے پروپگینڈے کی بابت خبر دار کیا ہے۔ کل عراق نامی خبر رساں نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم "نوری مالکی” اپنی ہفتہ وار تقریر میں عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی اور کسی خاص امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے، ووٹر پر کسی بھی قسم کے دباؤ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات کیئے گیئے ہیں اور انتخابات کے دن فوج بھی سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لئے موجود رہے گي۔ عراق کے وزیراعظم نے عراق میں ہونے والے گذشتہ انتخابات کے انعقاد کے موقع پر سیکیورٹی چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھشتگردانہ اقدامات، ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے قوم کے عزم و ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتے اور موجودہ حالات میں یہ پارلیمانی انتخابات تاریخ ساز ہوں گے۔








