عراق کا نیا سیاسی نقشہ تیار کرنے کی سازش

15 اپریل, 2014 08:45

mesonعراقی پارلیمنٹ کی ایک رکن میسون الدملوجی نے کہا ہےکہ امریکہ بعض عراقی گروہوں کےساتھ صلاح ومشورہ کرکے عراق کے خلاف سازشیں تیار کررہا ہے۔ میسون الدملوجی نے ایک نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ بعض عراقی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کرکے مستقبل میں عراق کا نیا سیاسی نقشہ تیار کرنے کی سازش کررہا ہے تا کہ اپنے اھداف حاصل کرسکے۔ امریکہ نے عراق کے سیاسی گروہوں سے مذاکرات کرنے کےبعد کہا ہے کہ وہ چاہتا ہےکہ وزیر اعظم نوری مالکی کو عراق کے سیاسی میدان سے ہٹادیا جائے، اسی وجہ سے امریکہ نوری مالکی کی پارٹی کو انتخابات میں شکست دینے کی سازشیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عراق کی بعض سیاسی پارٹیاں ملک کو تقسیم کرنے کی بھی سازش کررہی ہیں ۔ عراق میں پارلیمنٹ اور صوبائي کونسلوں کے انتخابات ستائيس اپریل سے ہونگے۔ مراجع تقلید علماء اور سیاسی پارٹیوں نے عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

11:02 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔