عراق

نجف اشرف، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات، قومی و ملی اُمور پر تبادلہ خیال

ameen iraqمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی سات روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں، نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس نجفی کی قیادت میں علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو سرزمین نجف اشرف پرخوش آمدید کہتے ہوئے دفتر وحدت آنے کی دعوت دی جسے اُنہوں نے قبول کرلیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم (نجف اشرف) کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button