عراق

داعش کے دہشتگردوں کی خود سپردگی

dashعراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے متعدد عناصر نے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے سپرد کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع ابلاغ نے آج کہا ہےکہ داعش دہشتگرد گروہ کے بارہ عناصر نے ہتھیار پھینک کر اپنے آپ کو اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ ان دہشتگردوں بعض دوسرے عرب ممالک کے شہری ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اپنے آپ کو عراقی سیکورٹی فورسز کے حوالے کرنے والے ایسے عرب ہیں جو تین ماہ قبل اردن کی سرحد سے عراق میں داخل ہوئے تھے۔
دوسری جانب آج عرا ق کے صوبۂ دیالہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو بم دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جان بحق ہوگۓ ہیں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگۓ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button