عراق

عراق میں دہشتگردوں کی ہلاکت

iraq army1عراق کے سیکیورٹی ذرائع نے اپنے ملک کے مغربی علاقے میں داعش سے موسوم دہشتگرد گروہ سے وابستہ پانچ افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے شہر فلوجہ میں النعیمیہ کے علاقے میں کئے جانے والے آپریشن کے دوران داعش دہشتگرد گروہ کے پانچ افراد کو ہلاک ارو سات دیگر کو گرفتار کرلیا گيا۔ دہشتگرد گروہ کے یہ افراد ایک فوجی مرکز پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔دریں اثنا عراق میں دہشتگردی، فائرنگ اور کار بم دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد حکومت نے دہشتگردی کے خلاف اپنی مہم تیز کردی ہے۔ صوبے الانبار میں بھی عراقی سیکیورٹی فورسیز نے اپنا آپریشن تیز کردیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے سعودی عرب اور قطر پر براہ راست اس بات کا الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراق میں جاری بدامنی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button