عراق

عراقی فورسز کی کاروئی درجنوں تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

iraq terroristعراق کی سیکیورٹی فورسیز نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے درجنوں دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی کی سیکیورٹی فورسیز کی جانب سے یہ آپریشن، اس ملک کے مشرقی صوبے دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ کے جنوب میں بھی انجام پایا جہاں داعش سے موسوم دہشتگرد گروہ کے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ صوبے الانبار کے مغرب میں البغدادی کے علاقے میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق میں پیر کے روز ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں نصف سے زائد دہشتگرد، عرب ملکوں سے متعلق ہیں ۔ادھر دارالحکومت بغداد، موصل اور کرکوک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں دس افراد مارے گئے جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کے مختلف حکام منجملہ وزیراعظم نوری المالکی نے مشرق وسطی کے بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب اور قطر پر الزام لگایا ہے کہ وہ عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم اور ان کی مالی مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button