عراق

آج پاکستان میں سنی اور شیعہ کو متحد دیکھ کر دشمن پریشان ہے،الشیخ ابو علی بہبہانی مسئول دفتررہبری نجف اشرف

mwm najafمجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے دفتر میں دعاء ندبہ کےبعد الشیخ ابوعلی بہبہانی مسئول دفترمقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای نے طلاب اور علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں سنی اور شیعہ کو متحد دیکھ کر دشمن پریشان ہے ، ان کا مزیدکہنا تھا کے مجلس وحدت مسلمین آج پاکستان میں جو کام کر رہی ہے وہ کام امام زمانہ عجل اللہ تعالی کی تائید سے خالی نہیں ہے، آپ لوگ معاشرے کی خدمت میں الہٰی اقدار کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں رکھیں ، انہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب دینیہ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی ، آخر میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف علامہ سید مہدی نجفی نے الشیخ ابوعلی بہبیانی کا دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button