عراق

عراق، دہشتگردوں کی گرفتاری

iraq arestعراقی فوج نے ملک کے شمال میں دو اہم تکفیری دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے انصار الاسلام نامی دہشتگردگروہ کے سرغنہ صادق الربیعی اور اسکے معاون خلیفہ ابو عبداللہ الشافعی کو گرفتار کرلیا۔ ان دہشتگردوں نے گذشتہ دنوں کے دوران متعدد بم دھماکوں میں دسیوں عراقی شہریوں اور فوجیوں کو قتل کردیا تھا۔ ادھر عراقی پولیس اور فوج نے شمالی شہر کرکوک میں مشترکہ آپریشن کرکے داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button