عراق

عراق، داعش کے دو سرغنہ ہلاک

foj iraqبیان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کا نام کمال العنزی تھا جوسعودی عرب کا شہری تھا۔ عراق کی وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ انٹلیجینس معلومات اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ کمال العنزی 2005 میں عراق میں داخل ہوا تھا اور وہ شمالی بغداد، صلاح الدین اور الانبار میں اپنے ٹھکانے بدل بدل کر رہتا تھا اور130 سے زائد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔
بیان میں اسی طرح آیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اسی طرح صلاح الدین اور الانبار صوبوں کے درمیان واقع صحرائی علاقے میں داعش کے ایک کمانڈر ابو عمر السامرائی کو موت کے کھاٹ اتار دیا جو خود کو وزیر داخلہ کہتا تھا۔ عراق کی وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے فلوجہ میں دہشتگرد گروہ داعش کے 20 دہشتگردوں کو ہلاک اور ہتھیاروں سے لیس ان کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button