عراق کے شیعہ نشین علاقوں میں 9 بم دھماکے

07 مارچ, 2014 09:03

iraq flaq1عراقی انتظامیہ نے خبردی ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شیعہ نشین علاقوں میں 9 بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان بم دھماکوں میں مجموعی طور پر 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عراق کے باخبرذرائع نے خبردی ہے کہ ان بم دھماکوں میں سے 7 کار بم دھماکے ہوئے تھے۔ جبکہ دو بم سڑک کے کنارے رکھے گئے تھے۔ یہ بم دھماکے شہر بغداد کے چھ مختلف شیعہ نشین علاقوں میں ہوئے۔
یاد رہے کہ عراق میں سرکاری افواج صوبہ الانبار میں گروہ داعش کے خلاف فوجی آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ اس ملک میں ان دنوں بم دھماکوں میں بھی شدت آئی ہے۔

2:44 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔