عراق ميں دہشتگردوں کے خلاف فوجي آپريشن

05 مارچ, 2014 10:02

foji iraqمغربي صوبہ الانبار ميں فوجي کاروائيوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد فوج اور سيکورٹي فورس نے فلوجہ اور صوبے کے صدر مقام الرمادي کے بعض علاقوں پر اپني کاروائياں ابھي بھي جاري رکھي ہيں۔ عراقي پوليس کے ايک کمانڈر نے کہا ہے کہ صوبہ الانبار ميں فوج کي تازہ کاروائيوں کےآغاز سے اب تک ستر سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ساڑھے چار سو ديگر گرفتار کرلئے گئےہيں ۔
عراقي فوج کے ايک کمانڈر مہدي الغراوي نے بھي کہا ہے کہ عراقي فوج نے صوبہ نينوا کے صدر مقام موصل کے جنوب کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرليا ہے جن پر القاعدہ سے وابستہ دہشت گـردوں نے قبضہ کررکھا تھا۔ عراقي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے جنوبي صوبے بصرہ ميں بھي چاليس سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ہے۔

7:36 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top