عراق

عراق میں متعدد دھماکے، 38 افراد جاں بحق

iraq women blastعراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ بغداد میں ہونے والے تین کار بم دھماکوں میں 16 افراد جاں بحق ہوئے۔ عراق کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ شمالی بغداد میں حی اور علاقے میں کار بم کے دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 27 دیگر زخمی ہوئے۔
اسی طرح دارالحکومت کے کرادہ علاقے میں ہونے والے کار بم کے دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور 29 دیگر زخمی ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ مغربی بغداد کے عزالیہ علاقے میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوئے۔ یہ تمام دھماکے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ایسے وقت میں کئے گئے جب لوگ اپنی ضروریات کی چیزیں خریدنے میں مشغول تھے۔
اسی طرح موصل اور اس کے آس پاس کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ، فوجی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جاری مہینے میں عراق میں متعدد حملوں میں 460 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنوری سے لیکر اب تک 1450 افراد دہشتگردانہ حملوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button