دھشتگرد ٹولے داعش نے بعقوبہ میں مسجد کو نذر آتش کر دیا

27 جنوری, 2014 09:26

terrist3عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے علاقے بعقوبہ میں داعش نامی دھشتگرد ٹولے نے ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا ہے۔
العبارہ علاقے کی بلدیہ نے بتایا ہے کہ یہ مسجد العبارہ کے مشرقی علاقے ابو خنازیر میں واقع تھی جسے داعش کے بعض عناصر نے تفرقہ پھیلانے کی خاطر آگ لگا دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق مسجد کو آگ لگانے والا وہی ٹولہ ہے جس نے گزشتہ روز ’’جیزانی ملا جواد‘‘ گاوں میں ایک گھر کے اندر دھماکہ کر کے گھر کے ۸ افراد کو جانبحق اور زخمی کر دیا تھا۔

9:57 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔