عراق، الانبار سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی جاری کاروائی

عراقی فوج نے مقامی قبائل کی مدد سے الانبار سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کی کارروائي کے دوران اٹھائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے اسی طرح الخالدیہ کے علاقے میں ایک کارروائي کے دوران اسماعیل لطیف سمیت داعش دہشت گرد گروہ کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دریں اثنا عراقی فوج نے البوبالی علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے یہ علاقہ القاعدہ اور داعش دہشت گرد گروہوں کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔








