بغداد ميں کاربم کے دھماکے ميں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمي

بغداد کے مرکزي علاقے العلاوي ميں بس اسٹيشن پر کاربم کے دھماکے ميں کم سے کم نو افراد جاں بحق اور سولہ افراد زخمي ہوگئے –
عراقي ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج ميں بھرتي کے لئے آنے والے امتحان دينے کے بعد اپنے شہروں کو واپس جانے کے لئے بس اسٹيشن پر موجود تھے-
اسي طرح شہر بعقوبہ ميں بھي ايک تجارتي مرکز ميں بم کے دھماکے ميں دو عام شہري جاں بحق اور پانچ زخمي ہوگئے –
بم کا ايک اور دھماکہ بعقوبہ ميں ايک چيک پوسٹ کے قريب بھي ہوا جس ميں ايک عام شہري جاں بحق اور چھے زخمي ہوگئے-
دوسري طرف صوبہ الانبار کے مختلف علاقوں ميں تکفيري دہشتگردوں کے ساتھ بيداري کونسل کے اراکين اورقبائلي جنگجووں کي جھڑپوں کي بھي خبر ہے –
ايک عراقي نيوز ايجنسي نے رپورٹ دي ہے کہ شہر الرمادي کے شمال ميں واقع ابوالفراج نامي علاقے ميں دولت الاسلاميہ في العراق والشام نامي القاعدہ سے وابستہ تکفيري دہشتگرد گروہ کے اراکين اور قبائلي جنگجووں کے درميان سخت تصادم ہوا ہے-
اس جھڑپ ميں مارے جانے والوں کي صحيح تعداد معلوم نہيں ہوسکي ہے –
اسي کے ساتھ فلوجہ بغداد روڈ پر بھي القاعدہ سے وابستہ تکفيري دہشتگردوں اور قبائلي جنگجووں کے درميان سخت لڑائي ہونے کي رپورٹ ہے – اس لڑائي ميں عام شہريوں کے گھروں کو بھي نقصان پہنچا ہے –








