عراق
عراق: بم دھماکے، متعدد عراقی فوجی شہید
عراق کے صوبے بابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں نو عراقی فوجی شہید ہوگۓ ہیں۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دو فوجی افسروں سمیت نو فوجی صوبۂ بابل میں ایک گھر کی تلاشی لے رہی تھے کہ اسی دوران بم دھماکہ ہوگيا۔ جس کے نتیجےمیں یہ فوجی جاں بحق ہوگۓ۔ دریں اثناء عراق کے صوبۂ الانبار میں مسلح گروہوں کے خلاف عراقی عوام نے عراق کی سیکورٹی فورسز کی حمایت کی جس کی وجہ سے اس صوبے میں دھرنا دینے والے دہشتگردوں کے کیپموں کو ختم کردیا گيا ہے۔ واضح رہےکہ الانبار صوبے میں دہشتگردوں اور عراق کی سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دس مسلح افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگۓ ہیں۔