عراق کے خلاف سعودی عرب کی سازش

بعض عراقی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ سعودی عرب نے عراق کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ان گروہوں اور شخصیات کی پوزیشن متاثر کرنے کیلئے جو سعودی عرب سے یکسوئی نہیں رکھتیں ایسے گروہوں اور شخصیات کو مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کے ساتھ یکسوئی کا مظاہرہ کرسکیں اور اسی سلسلے میں العراقیہ الائنس کے ایک سینیئر لیڈر صالح المطلک کو چار سو ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں تاکہ یہ گروہ، یہ رقم اپنی انتخابی مہم پر خرچ کرسکے۔
عراقی ذرائع کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بینکوں میں سرگرم عمل افراد نے جو عراقی گروہوں کیلئے کام کرتے ہیں عراقی انٹلیجنس سرویسیز کو ایسی دستاویزات فراہم کی ہیں کہ جن کے مطابق صالح المطلک کے بینک اکاؤنٹ میں سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم منتقل کی گئی ہے۔ قابل ذکر کہ عراق میں آئندہ سال تیس اپریل کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔








