عراق

عراق میں کار بم حملہ، کئی افراد ہلاک و زخمی

iraq car booom blastعراقی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بغداد کے شمال میں 70 کیلومیٹرکے فاصلے پر موجود تکریت شہر کے قریب گزشتہ شب ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں بارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں ہیں۔ عراق کی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عراق میں اکتوبر کے مہینے میں دہشتگردانہ کارروائيوں میں نو سو چونسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2003 سے اب تک عراق میں چار ہزار دہشتگردانہ حملے ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق کے متعدد علاقوں میں ہونے والے مختلف واقعات میں اکتوبر کے مہینے میں 979 افراد مارے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والوں میں 852 عام شہری ہیں جبکہ 127 سیکورٹی اہلکار ہیں۔ رپورٹ میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ 1793 افراد متعدد حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button