عراق میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں شباب پر

25 اکتوبر, 2013 09:51

nori malikiالعراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آج بغداد میں ایک بیان میں کہا کہ عراق دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے موضوع پر عالمی کانفرنس کرانے پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کو دہشتگردی کے مقابلے میں اپنے وسائل و ذرائع سے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے بیرونی اور داخلی سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ عراقی وزیر اعظم نے کہاکہ ان کا ملک نسل کشی کی زد میں ہے جس نے ملک میں موجود تمام قوموں کو نشانہ بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی لپیٹ میں سارے عراقی باشندے آرہے ہیں۔ نوری مالکی نے کہا کہ دہشتگردوں نے دوبارہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور وہ عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے مشرقی صوبے الانبار اور نینوا میں قبائل کی جانب سے دہشتگردوں کے مقابلے کو سراہتے ہوئے تمام قبیلوں سے اپیل کی کہ ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب قطر اور ترکی ملوث ہیں۔
عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے دہشتگردی سے مقابلے کے موضوع پر عالمی کانفرنس منعقد کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آج بغداد میں ایک بیان میں کہا کہ عراق دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے موضوع پر عالمی کانفرنس کرانے پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کو دہشتگردی کے مقابلے میں اپنے وسائل و ذرائع سے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے بیرونی اور داخلی سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ عراقی وزیر اعظم نے کہاکہ ان کا ملک نسل کشی کی زد میں ہے جس نے ملک میں موجود تمام قوموں کو نشانہ بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی لپیٹ میں سارے عراقی باشندے آرہے ہیں۔ نوری مالکی نے کہا کہ دہشتگردوں نے دوبارہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور وہ عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے مشرقی صوبے الانبار اور نینوا میں قبائل کی جانب سے دہشتگردوں کے مقابلے کو سراہتے ہوئے تمام قبیلوں سے اپیل کی کہ ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب قطر اور ترکی ملوث ہیں۔

1:38 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔