عراق

عراق میں دہشتگرادانہ حملے، 60 سے زائد جاں بحق

iraq boom blastعراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کي درميان رات ميدان النصر، الحسينہ، زعفرانيہ، مدائن، العامل، اعلام، بتاوين، کرادہ اور صدر سٹي ميں ہونے والے کار بم دھماکوں ميں کم سے کم بتيس افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمي ہوئے ہيں۔ ايک اور اطلاع کے مطابق ايک خودکش حملہ آور نے صوبہ الانبار شہر فلوجہ کے ايک پوليس اسٹيشن ميں خود کو دھماکہ سے اڑا ليا جس کے نتيجے ميں آٹھ پوليس اہلکار جانبحق ہوگئے۔ ادھر صوبہ نينوا ميں نامعلوم مسلح افراد کي فائرنگ ميں سات عراقي فوجيوں کے مارے جانے کي خبر ہے۔
دوسري جانب عراقي پوليس نے صوبہ بابل کے علاقے حلہ ميں چھاپہ مار بتيس مفرور ملزمان کو اسلحہ و گولہ باردو سميت گرفتار کرليا ہے۔ چودہ دہشتگردوں کو صوبہ صلاح الدين سے گرفتار کيا گيا ہے۔ عراق ميں حاليہ ہفتے کے دوران ہونے والے دہشتگردي کے واقعات ميں درجنوں عام شہري مارے جاچکے ہيں۔ عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ميں جاري بدامني اور دہشتگردي کے واقعات ميں امريکہ اور سعودي عرب سميت خطے کے بعض عرب ممالک ملوث ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button