عراق

عراق میں شیعوں کے خلاف کاروائیوں پر اتفاق

iraq shiaعراق کی خبر رساں ایجنسی نہرین نٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی دھشتگرد گروہ القاعدہ نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ 17مئی کو الانبار میں اس صوبے کے قبائیلی سربراہوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عراق کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے اس قسم کی ملاقات اور وہ بھی قبائیلی سرداروں کے ناموں کا اعلان نہ کئے جانے کے باوجود خطرے کی گھنٹی شمار ہوتی ہے اس لئے کہ یہ اقدام عراقی پولیس اور فوج کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں ہونے والی دھشتگردانہ کاروائیوں خاص طور سے کار بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button