عراق میں دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے والے ۵۶ مشتبہ افراد گرفتار

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے آپریشن کر کے ایسے چھپن افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو دہشتگردانہ کاروائياں انجام دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ دوسری جانب عراقی سرحدی محافظین نے شام میں اسلحہ اسمگلنگ کرنے والوں پر حملہ کر کے ان کی گاڑی کو تباہ کردیا ہے۔ اور شام سے فرار کرنے والے جبھۃ النصر سے وابستہ تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادھر عراقی حکام نے کہا ہے کہ منگل کے دن ہونے والے بم دھاکوں میں سولہ افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں۔
واضح رہے کہ نوری مالکی کی حکومت کے بعض عراقی مخالفین ملک میں بدامنی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ یہ افراد نوری مالکی کی حکومت کے لیۓ مشکلات پیدا کرنے کے لیۓ دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ اور ان کو بعض عرب اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔








