عراق

عراق: ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں نے جمعہ کو اجتماعی نماز ادا کی

iraq shia sunniعراق میں ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں نے مشترکہ طور پر جمعہ کے روز اجتماعی نماز ادا کی ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی و سعودی ایماء پر شروع کی جانے والی فرقہ وارانہ تقسیم اور فسادات کو ناکام بنانے کے لئے عراق بھر میں مساجد میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مشترکہ طور پر نماز جمعہ ادا کی اور وحدت کی عملی مثال قائم کر دی۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ ،سعودی عربیہ اور قطر سمیت ترکی اور دیگر ممالک کی ناکامی کے بعد عراق میں کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح فرقہ وارانہ بنیادوں پر فسادات کو ہوا دی جائے تاہم عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے پوری قوم سے اپیل کی تھی کہ دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں اور جمعہ کے روز جمعہ نماز کو نماز وحدت کے طور پر ادا کریں اور تمام مسالک شیعہ و سنی مل کر نماز جمعہ ادا کریں۔
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے اپیل کی ہے کہ وہ عراق میں مقدس مقامات کے تحفظ او ر عراق کے استحکام کی خاطر ہر جمعہ کو متحد ہو کر مشترکہ طور پر نماز جمعہ ادا کریں اور پوری دنیا کو بتا دیں کہ عراق میں کسی قسم کی فرقہ واریت موجود نہیں ہے جبکہ عراق کے دشمن امریکہ،اسرائیل،سعودی عرب،قطر او ر ترکی عراق کو غیر مستحکم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں چار سو افراد شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button