عراق

شیعوں پر مظالم کی نسبت آیت اللہ حکیم کا اظہار تشویش بان کی مون کو خط

saeed hakimعراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں شیعوں کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے مظالم کا فوری سد باب کرنے پر تاکید کی۔
آیت اللہ سید محمد حکیم نے بان کی مون کو لکھے گئے خط میں دنیا بھر مخصوصا عراق اور پاکستان میں شیعوں کے خلاف ہونے والی دھشتگردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اظہار تشویش کیا ہے۔
انہوں نے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی انسانی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے دنیا بھر میں شیعہ مخالف اقدامات کا فوری سد باب کریں۔
آیت اللہ حکیم نے اس قتل و غارت کا سنجیدگی سے مقابلہ نہ کرنے کی صورت میں خبرار کیا ہے کہ اگر ان مسائل کا سنجیدگی سے مقابلہ نہ کیا گیا تو اس کے نتائج بہت ناگوار ہوں گے اور ظلم کا نشانہ بننے والے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ عقل و منطق انہیں امن و امان فراہم نہیں کر سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button