عراق

سید عمارحکیم : قبروں کو مسمار کرنا ایک مذموم حرکت ہے

amarرپورٹ کے مطابق: مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ سید عمارحکیم نے حضرت فاطمہ زہر اسلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلیل القدرصحابی حضرت حجربن عدی علیہ السلام کے حرم پر حملے کی وجہ سے دنیا والوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر ایک ہو لناک خبر تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان افراد کا مقصد کیا تھا اور انہوں نے فقط حملے پر اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ قبر کو کھود کر اس عظیم الشان صحابی پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مطہر کو کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

سید عمارحکیم نے کہا ہے کہ القاعدہ سے مربوط النصرہ محاذ سے جب سوال کیا جائے کہ وہ شام میں کیوں گئے ہیں تووہ کہتے ہیں کہ ہم ظالم حکومت کا تختہ الٹ کر عدل وانصاف قائم کرنا چاہتے ہیں تو کیا صحابہ کی قبروں کو منہدم کرنا عدل وانصاف ہے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قبروں کو کھودنا ایک قبیح اور مذموم فعل ہے کہ جس کی تمام ادیان میں مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو حکومتیں دہشتگردوں اور ان شدت پسندوں کی حمایت کر رہی ہیں وہ اس قسم کے اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button