عراق

عراق ميں دہشتگردي

iraq alqaidaعراقي ذرائع کے مطابق کار بم کا يہ دھماکہ منگل کے روز شمال مشرقي بغداد کے علاقے حسينيہ ميں ہوا- مرنے والوں ميں ايک پوليس اہلکار جبکہ پانچ عام شہري ہيں- پير کے روز بھي حسينيہ اور الدور نامي علاقوں ميں ہونے والے بم دھماکوں ميں گيار ہ عام شہري جانبحق اور اٹھائيس ديگر زخمي ہوگئے تھے-
ستائيس پوليس اہلکار زخمي بتائے جاتے ہيں-شمالي عراق کے شہر موصل ميں بھي ايک کار بم دھماکے کي خبريں موصول ہوئي ہيں جس ميں کہا جارہا ہے کہ ايک شخص ہلاک ہوگيا ہے- پير کے روز بھي ايک مسلح شخص نے دارالحکومت بغداد کے حئي منصور نامي علاقے ميں نمازيوں پر فائرنگ کردي تھي جس ميں چھے افراد جانبحق اور تيرہ زخمي ہوگئے تھے-
عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکہ اور سعودي عرب سميت خطے کے بعض عرب ممالک عراق ميں دہشتگردوں کي مالي اور اسحلہ جاتي حمايت کر رہے ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button