عراق ميں صوبائي کونسلوں کے انتخابات اور بدامني

ايک ايسے وقت جب عراق ميں صوبائي کونسلوں کے انتخابات کے لئے ووٹنگ جاري تھي تکفيري گروہوں نے مختلف علاقوں ميں مارٹر سے حملہ کرکے اس بات کي کوشش کي کہ ووٹروں کو پولنگ اسٹيشنوں پر جانے سے روکيں اور ان ميں خوف و ہراس پيدا کريں –
خبروں ميں بتايا کہ بغداد کے جنوب ميں پچاس کے کلوميٹر کے فاصلے پر واقع شہر المسيب ميں ايک پولنگ اسٹيشن پر گرينيڈ سے ہونےوالے حملے ميں ايک شخص زخمي ہوگيا –
عراق ميں تکفيري گروہوں نے پچھلے چند دنوں کے دوران مختلف علاقوں ميں بم دھماکے اور دہشتگردانہ کاروائياں انجام دے کر لوگوں ميں خوف وہراس پھيلانے اور صوبائي کونسلوں کے انتخابي عمل کو سبو تاژ کرنے کي کوشش کي ہے – عراقي حکام نے بتايا ہے کہ دہشتگردوں کي کاروائيوں ميں چودہ انتخابي اميدوار بھي مارے گئے ہيں –
عراق ميں صوبائي کونسلوں کے انتخابات ملک کے بارہ صوبوں ميں سنيچر کو شروع ہوئے ان بارہ صوبوں ميں تين سو اٹہتر نشستوں کے لئے آٹھ ہزار دوسو پچہتر اميدوار ميدان ميں ہيں – صوبائي کونسلوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کي ووٹنگ گذشتہ سنيچر تيرہ اپريل کو ہوئي تھي.








